26 اپریل 2016 - 18:27
نامحرم پر نظر پڑنے سے خود کو بچانے کا نسخہ

جناب شیخ رجب علی خیاط نے نامحرم پر نظر پڑنے اورشیطانی وسوسوں سے خود کو بچانے کے لیے ایک خوبصورت راہ حل پیش کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : جناب شیخ رجب علی خیاط کے ایک شاگرد ڈاکٹر حمید فرزام نقل کرتےہیں کہ آپ کی جونہی نامحرم پر نگاہ پڑتی تھی تو اس ذکر﴿یاخیرحبیب ومحبوب صل علی محمد وآل محمد﴾ کو بہت زیادہ پڑھتے تھے اور مجھے بھی اس ذکرکی تاکید کرتے تھے تاکہ ہم شیطانی وسوسوں سےمحفوظ رہ سکیں۔

وہ کہا کرتے تھےکہ جب تمہاری نگاہ نامحرم پرپڑے تو اگرتم اسے دیکھ کر خوش نہ ہوتو تم مریض ہو۔ اگرتم خوش ہو تو فورا اپنی آنکھوں کو بند کرلو اورسرکو نیچے کرلو اورکہو﴿یاخیرحبیب ومحبوب﴾ یعنی پروردگارا میں تمہیں چاہتا ہوں یہ کون ہیں۔ یہ محبت اوردوستی کے قابل نہیں ہیں۔

ماخذ : کتاب کیمیای محبت

.....

/169